عام انتخابات میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری،سمری وزارت دفاع کو ارسال
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے سمری وزارتِ دفاع کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کی معاونت حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے ایک سمری وزارت دفاع کو ارسال کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارتِ دفاع کو بھیجی گئی سمری میں پاک فوج کے جوانوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم وزارتِ دفاع سے درخواست کی گئی ہے کہ پرامن انداز میں الیکشن کے انعقاد کیلئے پاک فوج کی مناسب تعداد تعینات کی جائے۔سمری میں درخواست کی گئی کہ پولنگ سٹیشنوں پر فول پروف سکیورٹی لگائی جائے اور تمام پولنگ سٹیشنوں پر 23 جولائی سے 26 جولائی پاک فوج تعینات کی جائے جبکہ تمام پرنٹنگ پریس پر بیلٹ پیپرز کی چھپائی پاک فوج کی نگرانی میں کرائی جائے۔
پاک فوج تعیناتی