عمران خان کا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیر مقدم

عمران خان کا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی غیرملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا خیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کی اطلاعات زبان زد عام ہیں مگرالیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے میں تاخیر کی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بطور ایک سیاسی جماعت اپنی تمام مالی تفصیلات الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کررہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ(ن) کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے میں تاخیر کی ،بہرحال پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ پڑتال کیلئے کمیٹی کو بھجوانے کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کی اطلاعات زبان زد عام ہیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے واشنگٹن میں سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کے قصے بھی منظر عام پر ہیں۔
عمران خان/خیر مقدم