گل ضمیر سولنگی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا،ذرائع سندھ ہائی کورٹ

گل ضمیر سولنگی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا،ذرائع سندھ ہائی کورٹ

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔سندھ ہائی کورٹ آفس کے ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا استعفیٰ سادہ کاغذ ہے۔ذرائع نے مزید واضح کیا کہ ایڈیشنل سیشن جج اپنا استعفیٰ سیشن جج کو ارسال کرتاہے،متعلقہ سیشن جج پیش کردہ استعفیٰ پر کارروائی کرسکتے ہیں، سادہ کاغذ،غیرمتعلقہ فارم کے ذریعے استعفیٰ پرکارروائی نہیں کر سکتے۔اس سے قبل جج گل ضمیر سولنگی کے استعفی دینے سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جج گل ضمیر سولنگی نے احتجاجاًاستعفی دے دیاہے، ان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کادورہ الیکٹرانک،پرنٹ اورسوشل میڈیاپردکھایا گیا جس سے میری تذلیل ہوئی اورانہوں نے اپنا استعفی سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کوبھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار 23 جون کو لاڑکانہ پہنچے تھے اورانہوں نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا جہاں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ، سماعت کے دوران سیشن جج کے موبائل فون کی گھنٹی بھی بج اٹھی جس پرچیف جسٹس نے پٹخ کر میز پر پھینک دیاتھا۔

گل ضمیر سولنگی

مزید : کراچی صفحہ اول