این آر او کو قانون بنانے میں کوئی کردار نہیں،آصف زرداری کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

این آر او کو قانون بنانے میں کوئی کردار نہیں،آصف زرداری کا سپریم کورٹ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے این آر او کیس میں سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے این آر او کو قانون بنانے میں انکا کوئی کردار نہیں،2007میں این آراو قا نو ن سے مقدمات واپس لینے کی اجازت دی گئی،عدالت نے این آراوکوکالعدم قرار دیا تو بند کیسز دوبارہ کھل گئے‘مجھے فوج داری مقدمات میں عدالتوں کاسامناکرکے رہائی ملی‘خزانے کولوٹنے اورنقصان پہنچانے کاکوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا،مجھ پر سیاسی مقدمات بنائے گئے۔ منگل کوجمع کرائے گئے اپنے جواب میں سابق صد ر آصف علی زرداری نے مزید کہا ہے کہ درخواست انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے ۔یاد رہے سپریم کورٹ میں این آر او (قومی مفاہمتی آرڈیننس) سے متعلق در خو ا ست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے 24 اپریل کو سابق صد و ر آصف زرداری اور پرویز مشرف کو نوٹس جاری کیے تھے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ این آر او کی وجہ سے ملک کا اربوں کا نقصان ہوا لہٰذا قانون بنانیوالوں سے نقصان کی رقم وصول کی جا ئے ۔ سابق صدر آصف زرداری کیخلاف فیروز شاہ گیلانی نے درخواست دائر کی جس پر انہوں نے گزشتہ روز اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ۔