پی ٹی آئی کارکنوں کے احٹجاج پر شانگلہ ،گجرات اور اوکاڑہ سے بھی امیدوار تبدیل

پی ٹی آئی کارکنوں کے احٹجاج پر شانگلہ ،گجرات اور اوکاڑہ سے بھی امیدوار تبدیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) تحریک انصاف نے پارٹی کارکنوں کے احتجاج پر سکندر بوسن کے بعد کئی امیدواروں کو جارہ کردہ پارٹی ٹکٹس واپس لے لیے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے شانگلہ، گجرات اوراوکاڑہ سے قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلی کی بعض نشستوں پر جاری کردہ پارٹی ٹکٹس امیدواروں سے واپس لے لیے جبکہ کئی دیگر امیدواروں کی ٹکٹس بھی واپس لیے جانے کا امکان ہے ۔تحریک انصاف ذرائع کے مطابق این اے 10 شانگلہ سے نواز خان سے ٹکٹ واپس لے کر وقار خان کو دے دیا گیا ۔پی ٹی آئی نے گجرات کے حلقہ این اے 71 سے چودھری الیاس اور پی پی 28سے محمد زبیر کو جاری کیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا ۔ چودھری الیاس تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر رہ چکے ہیں اور وہ 2013 کے عام انتخابات میں پارٹی کے امیدوار بھی تھے۔این اے 187 اوکاڑہ سے بہادر خان سے بھی ٹکٹ واپس لے لیا گیا جو مجید خان نیازی کو دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 42 سے ملک طاہر اعوان سے ٹکٹ واپس لے کر صائمہ خالد کو دے دیا گیا۔۔دوسری جانب تحریک انصاف کے انفارمیشن سیکرٹری نعیم الحق نے کہا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔

پی ٹی آئی امیدوار تبدیل

مزید : کراچی صفحہ اول