پی ایس پی نے قومی اسمبلی کی 60 نشستوں پرٹکٹ جاری کردیئے

پی ایس پی نے قومی اسمبلی کی 60 نشستوں پرٹکٹ جاری کردیئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی نے ملک بھرسے قومی اسمبلی کی 60 سے زائد نشستوں پرٹکٹ جاری کردیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے سندھ سے قومی اسمبلی کی 40 نشستوں پرٹکٹ جاری کیے ہیں جبکہ کراچی سے سندھ اسمبلی کی 90 سے زائدنشستوں پرٹکٹ جاری کیے۔ترجمان پی ایس پی کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کی 130 سے زائد نشستوں پر ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔پی ایس پی نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 10، بلوچستان سے10، خیبر پختونخوا سے 8 نشستوں پر ٹکٹ جاری کئے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول