گورنرسندھ محمد زبیر سے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمن کی ملاقات

گورنرسندھ محمد زبیر سے نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمن کی ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ محمد زبیر سے نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات بریگیڈیئر ( ریٹائرڈ ) حارث نواز نے علیحدہ علیحدہ گورنرہاؤس میں ملاقاتیں کیں ۔ ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ فضل الرحمن نے گورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ قبل ازیں گورنرسندھ محمد زبیر سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات بریگیڈیئر (ر)حارث نواز نے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا بھی کی ۔دریں اثنا ء گورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر صدر مملکت ، نگراں وزیر اعظم ، پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان کے گورنرز ونگراں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی و صوبائی نگراں کابینہ کے اراکین سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے ٹیلی فون کر کے تعزیت کا اظہار کیا ۔ گورنرسندھ نے اپنے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول