شہباز شریف کی طارق عمر کی وفات پر صاحبزادوں سے تعزیت

شہباز شریف کی طارق عمر کی وفات پر صاحبزادوں سے تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ محمد زبیر اور ان کے بڑے بھائی طارق عمر مرحوم کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت کے لئے مسلم لیگ (ن )کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے مرحوم کے گھرجاکر لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا۔میاں محمد شہباز شریف نے غم کی اس گھڑی میں حوصلہ دیتے ہوئے صبر کی تلقین بھی کی۔ اس موقع پر گورنرسندھ محمد زبیر کے بھائی، مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما مشاہد حسین سید ، مشاہداللہ ، مفتاح اسماعیل، رانا مشہود،صوبائی صدر شاہ محمد شاہ اور سلیم ضیا ء سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ملاقات میں میاں محمد شہباز شریف نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا بھی کی۔ مسلم لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے گورنرسندھ اور مرحوم کے دیگر لواحقین سے کہا کہ مجھ سمیت مسلم لیگ (ن ) کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے ، ہم سب اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول