کوئی ظالم اور گھٹیا شخص ہی ہوگا جو بیماری کو بہانہ بنائے گا،کیپٹن (ر)صفدر

کوئی ظالم اور گھٹیا شخص ہی ہوگا جو بیماری کو بہانہ بنائے گا،کیپٹن (ر)صفدر

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماکیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ وہ کوئی ظالم اور گھٹیا ہی ہوگا جو بیماری کو بہانہ بنائے گا،اسحاق ڈارکو دل کی تکلیف ہوئی وہ علاج کرارہے ہیں،جس کے گھر میں پریشانی اور بیماری ہواس پربات نہیں کرنی چاہیے، میری پراپرٹی 1872سے آرہی ہے،اگربزنس ہوتا ہے تو کہتے ہیں منی ٹریل بتائیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ اسحاق ڈارنے صحت کی وجہ سے ملک چھوڑاتوآج ڈالرکہاں جارہاہے؟،اسحاق ڈاروزیرخزانہ تھے توڈالر 100روپے کاتھا،ان کو دل کی تکلیف ہوئی وہ علاج کرارہے ہیں اورجو شخص جیل نہیں گیا وہ اپناعلاج کراسکتاہے،میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرسکتاہے اورجو جیل میں بیمار ہوتا ہے اس کا علاج جیل کی ذمہ داری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری پراپرٹی 1872سے آرہی ہے،اگربزنس ہوتا ہے تو کہتے ہیں منی ٹریل بتائیں۔نواز شریف کے وطن واپس آنے کے سوال پرانہوں نے کہا کہ میاں صاحب پاکستان ضرور آئیں گے۔

کیپٹن (ر)صفدر

مزید : صفحہ آخر