عمران خان آج 2روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

عمران خان آج 2روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف نے آئندہ انتخابات کے لئے چیئرمین عمران خان کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے انتخابی مہم کا آغاز 27 جون کو اسلام آباد سے کیا جانا تھا لیکن سینٹرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ورکرز کنونشن منسوخ کر دیا گیا۔ اب عمران خا ن 27اور 28جون کولاہور کے دو روزہ دورے کے دوران انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔اس دوران عمران خان کارنر میٹنگز میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ یکم جولائی کو عمران خان کا بنوں کا دورہ شیڈول ہے جبکہ 2 اور 3 جولائی کو چیئرمین تحریکِ انصاف کراچی میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔ اسلام آباد میں جلسے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -