پشاور میں دفعہ 144 کانفاذ ٹائر وٹیوب اور گملوں میں پانی رکھنے پر پابندی
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاورنے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاورکی حدود میں دکانداروں اور عام لوگوں کی جانب سے دکانوں کے سامنے پانی سے بھر ے ہوئے ٹائر / ٹیوب اور پھولوں کے گملے رکھنے اور نہروں میں گند وفضلہ جات پھینکنے پر عرصہ ایک ماہ کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کاررائی جائیگی۔ اس امر کا اعلان ڈپٹی کمشنر پشاور کی دفتر سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کیاگیا۔