حکومت صحت کے شعبے کی بہتر ی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ،مقدس اللہ

حکومت صحت کے شعبے کی بہتر ی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ،مقدس اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخواکے نگران وزیر برائے محکمہ مال ،محنت اورایکسائزوٹیکسیشن مقدس للہ نے کہاہے کہ نگران حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اورڈاکٹرز کے مسائل ومشکلات کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر پشاورمیں پرائیویٹ میڈیکل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کہی۔ پی ایم سی اے کے وفد نے نگران وزیر کوڈاکٹروں کودرپیش مشکلات سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔ نگران وزیر نے انکے مسائل ومشکلات غور سے سنیں اور انہیں نگران وزیر صحت اور نگران وزیر اعلیٰ کے نوٹس میں لانے کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اورطبی خدمات کا شعبہ سے وابستہ تمام عملہ نگران حکومت کے لئے انتہائی قابل قدر ہے اور ان کی خدمات کی وجہ سے لوگوں کے علاج معالجے اورصحت کے مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہورہی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز برادری پرزوردیا کہ وہ عوام کو علاج معالجے کی فراہمی کے لئے مزیدکوششیں کریں اورطبی خدمات کی فراہمی میں موجودہ نگران حکومت سے بھر پور تعاون جاری رکھیں۔وفد نے ان کے مسائل کے حل میں دلچسپی پر نگران وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کایقین دلایا۔