ایم ایم اے کا یجنڈا اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے :سینیٹر سراج الحق

ایم ایم اے کا یجنڈا اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے :سینیٹر سراج الحق

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ )امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے کا ایجنڈا سلامی فلا حی ریاست کا قیام ہے ،دفاع کے بعد سب سے ذیادہ بجٹ تعلیم پر خرچ کرینگے ،سکول سے باہرڈھائی کروڑ بچوں کوسکولوں میں داخل کرنا ہمارا ہد ف ہے ،صوبے کا کلچرتبدیل کرنے والوں کا ہر محاذ پر راستہ روکیں گے ،ا ن خیالات کا اظہار اپنے آبائی حلقہ مسکینی دیرلویر میں شمولیتی تقریب سے خطاب اور بعد بعدازاں جامعہ احیا ء العلوم بلا مبٹ میں مختلف وفود سے گفتگو میں کیا ،سینیٹرسراج الحق نے کہا خیبرپختون خواہ کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے ،برسر اقتدار آکر نوجوانوں کو روزگار ملنے تک بے روزگاری الاونس جبکہ 70سال سے زاید بزرگ شہریوں کو بڑھاپا الاونس دیاجا ئیگا ،ایم ایم اے نے پہلے دور حکومت میں تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس فری جبکہ اگلے حکومت میں غریبوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات مفت فراہم کرینگے ،موجودہ معاشی نظام نے غریب کو تباہ کردیا ہے سودی نظام کا خاتمہ اور عشرکے نظام کا نفاذ ترجیح اول ہو گا ،انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے آتے ہی قرض لینے کانیا سلسلہ شروع کیا ہے ،نگران حکومت کا کام قرضے لینا نہیں بلکہ شفاف انتخابات یقینی بناناہے ،انہوں نے کہا کہ بعض لوگ صوبے کے کلچر کو تبدیل اور یہاں سے غریت ،مہمان نوازی اور ایمان داری کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصرو ف ہے،مجلس عمل ایسے تمام سازشوں کے سامنے آہنی دیوار بنی گی ،تقریب سے امیدوران صوبائی اسمبلی اعزازالملک افکاری اور حاجی سعید گل نے بھی خطاب کی

مزید : کراچی صفحہ اول