چارسدہ ،پی ٹی آئی کے امیدوار کا پارلیمانی بورڈ کے بعض ممبران پر ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام

چارسدہ ،پی ٹی آئی کے امیدوار کا پارلیمانی بورڈ کے بعض ممبران پر ٹکٹ فروخت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ)تحریک انصاف این اے 23کے امید وار اور پارٹی کے بانی رکن جہانزیب خان ڈھکی نے انکشاف کیا ہے کہ پارلیمانی بورڈ میں شامل بعض لوگوں نے کروڑوں روپے لیکر ٹکٹ فروخت کئے ۔ سابق وزیر اعلی پر ویز خٹک اور پارٹی کے مرکزی نائب صدر فضل محمد خان آفتاب شیر پاؤ کی بی ٹیم ہے ۔ پارلیمانی بورڈ کے ممبر فضل محمد خان نے اپنے انتخابی اخراجات کیلئے پیسے لیکر انور تاج کو ٹکٹ جاری کیا ۔پارٹی میں شامل ہو نے والے لوٹوں کی مخالفت جاری رکھیں نگے ۔چارسدہ میں ٹکٹوں کے غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں اور امید واروں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ این اے 23چارسدہ سے تحریک انصاف کے امید وار جہانزیب خان ڈھکی اور پی کے 60سے پارٹی امیدوار جہانگیر آصف کی قیادت میں کارکنوں نے چارسدہ اسلام آباد انٹر چینج پر مظاہرہ کیا اور احتجاجی دھرنے کیلئے بنی گالہ روانہ ہوئے ۔ احتجاجی مظاہرین نے ٹکٹوں کے غیر منصفانہ تقسیم پر سابق وزیر اعلی پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و ممبر پارلیمانی بورڈ فضل محمد خان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے این اے 23سے تحریک انصاف کے امیدوار جہانزیب ڈھکی نے کہا کہ وہ گزشتہ 22سال سے تحریک انصاف سے وابستہ ہے اور تحریک انصاف کیلئے زندگی وقف کی ہے۔فضل محمد خان نے چارسدہ میں پارٹی کو تباہ کیا ہے ۔ پارٹی میں شامل ہونے والے لوٹوں کی بھر پور مخالفت کی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر فضل محمد خان آفتاب شیر پاؤ کی بی ٹیم ہے ۔ پارلیمانی بورڈ کے ممبر فضل محمد خان نے اپنے انتخابی اخراجات کیلئے انور تاج سے پیسے لے کر ان کو این اے 23کا ٹکٹ دیا ۔آفتاب شیر پاؤ کو جتوانے کیلئے پرویز خٹک اور فضل محمد خان نے کمزور امیدوار انورتاج کو ٹکٹ دیکر قربانی کا بکرا بنایا ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پرویز خٹک ، فضل محمد خان اوربورڈ کے بعض دیگر ممبران نے امیدواروں سے کروڑوں روپے لے کر ٹکٹ فروخت کئے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی ٹکٹ کے خرید و فروخت میں پشاور سے پارلیمانی بورڈ کے کچھ دیگر لوگ بھی شامل ہے ۔ پرویز خٹک اور فضل محمد نے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر جعلی سروے تیار کرکے ٹکٹ جاری کئے ۔اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے پی کے 60کے امید وار جہانگیر آصف نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ نے دو بار سروے کرکے پی کے 60کا ٹکٹ مجھے جاری کیا تھا مگرگزشتہ روز پارلیمانی بورڈ نے کوئی وجہ بتائے بغیر فیصلہ تبدیل کرکے ٹکٹ سابق ایم پی اے عارف احمد زئی کو جاری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انصاف نہ ملا تو ساتھیوں کے مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے ۔