اسحاق ڈارکی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسحاق ڈارکی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔سپریم کورٹ میں درخواست گزار نوازعلی پیرزادہ نے التوا کی درخواست دائرکی تھی۔منگل کو سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی اہلیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ر نواز علی پیرزادہ نے التواء کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔ عدالت نے نواز پیرزادہ کی التواء کی درخواست منظور کر تے ہوئے اسحاق ڈاار کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید : صفحہ آخر