شدید گرمی کی وجہ سے پولنگ کاوقت بڑھایاجائے،شیخ رشید

شدید گرمی کی وجہ سے پولنگ کاوقت بڑھایاجائے،شیخ رشید

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ مقامی انتظامیہ نے شہر سے بینرزاورپوسٹرز اتارکر الیکشن کا حسن ماند اور ماحول ٹھنڈا کردیا، شدید گرمی کے باعث پولنگ کاوقت بڑھانے پرغور کیاجائے، جو لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم نااہل ہوں گے وہ اپنے نائن سی کیس کے فیصلے کاانتظار کریں،راولپنڈی میں پانی کی قلت قیامت کی شکل اختیار کر چکی ہے الیکشن کے بعد یہ مسئلہ بھی ہم ہی حل کریں گے۔ این اے 60اور 62میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے،قلم دوات تاریخی کامیابی کے بعد قومی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پنڈوڑہ، ڈہوک کالاخان، یوسی 72شکریال اورڈہوک حافظ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ راولپنڈی کی مقامی انتظامیہ نے شہر سے الیکشن کے سارے بینرز اورپوسٹرز اتار دئیے ہیں، الیکشن کا حسن ہی پوسٹرز اور پینافلیکس ہوتے ہیں ان کے بغیر انتخابات کی گہماگہمی اورماحول ہی نہیں بن سکتا۔ ابھی تک الیکشن کے دن پولنگ کاوقت بڑھانے کابھی فیصلہ نہیں ہوا، شدید گرمی کے باعث اس پر بھی غور کیاجائے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر