ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرلاہور نے تما م آراوز سے بیلٹ پیپرز کی حتمی تعداد طلب کر لی

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرلاہور نے تما م آراوز سے بیلٹ پیپرز کی حتمی تعداد طلب کر لی

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /سیشن جج لاہورعابد حسین قریشی نے لاہور کے تمام آر اوز سے بیلٹ پیپرز کی حتمی تعداد طلب کرلی ہے۔حتمی تعداد کے بعد لاہور کے تمام پولنگ سٹیشنز کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور عابد حسین قریشی نے 44 آر او سے حتمی بیلٹ کی تعداد طلب کرلی ہے تمام آر اوز کی جانب سے اپنے اپنے حلقوں کی حتمی بیلٹ بیپر کی تعداد فراہم کئے جانے کے بعد ڈی آ راو 27 جون کو لاہور کے بیلٹ بیپرز کی تعداد جاری کریں گے۔لاہور کی حتمی بیلٹ کی تعداد ڈسٹرکٹ رٹیرننگ آفیسر لاہور الیکشن کمشن کو فراہم کرے گاجس کے بعد فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز شائع کئے جائیں گے ۔ہر پولنگ سٹیشن پر بیلٹ بیپر آر او کی فراہم کردہ تعداد کے مطابق فراہم کئے جائیں گے ،بیلٹ بیپرز کی ترسیل کا تمام عمل فوج کی نگرانی میں کروایا جائے گا۔

بیلٹ پیپر

مزید : صفحہ آخر