علیم خان 10، مونس الہٰی 13جولائی کو نیب طلب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان کو نیب نے طلب کر لیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب نے عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما عبد العلیم خان کو 10جولائی کو طلب کیا ہے ۔ادھر مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کو 13جولائی کو طلب کیا گیا ہے ۔دونوں رہنماؤں سے ان کی آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی ۔واضح رہے نیب نے گزشتہ روز چوہدری نثار کے مد مقابل امید وار قمر الاسلام کو بھی صاف پانی کیس میں گرفتار کیا تھا ۔