نواز شریف نے اپنی جماعت کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا، فواد چوہدری

نواز شریف نے اپنی جماعت کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مالیات کی پڑتال کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کی فنڈنگ میں بہت بڑھے گھپلے ہیں، نواز شریف نے تو اپنی جماعت کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا،پیپلز پارٹی کے حالات بھی نون لیگ سے زیادہ مختلف نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی مالیات کی پڑتال کا معاملہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا خیر مقدم الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں جماعتوں کے مالی معاملات کمیٹی کو بھجوانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، دونوں جماعتوں کی فنڈنگ میں بہت بڑھے گھپلے ہیں، فواد چوہدری نے کہا نواز شریف نے تو اپنی جماعت مسلم لیگ نون کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ آخر