پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات میں پولنگ وقت بڑھانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات میں پولنگ وقت بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات میں پولنگ کے وقت میں توسیع کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے دن بارہ بجے سے شام 4 بجے تک گرمی اپنے پورے عروج پر ہوتی ہے،گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی آسانی کیلئے پولنگ کا وقت شام پانچ بجے سے بڑھاکر رات آٹھ بجے تک کیا جائے،گرمی کم ہوگی اور زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے ،تفصیلات کے مطابق یہ مطالبہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے اپنے ایک مراسلے میں کیا ہے جس میں مزید کہا گیا ہے ملک میں انتخابات بالکل قریب ہیں اور گرمی کی شدید لہر پائی جاتی ہے،جسے مد نظر رکھتے ہوئے عوام کی آسانی کیلئے پولنگ کا وقت شام پانچ بجے سے بڑھاکر رات آٹھ بجے تک کیا جائے،گرمی کم ہوگی ، زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے اور بیمارو بو ڑ ھے لوگوں کو بھی آسانی ہو گی۔

مزید : صفحہ آخر