بحریہ ٹاؤن کراچی کے ڈے اینڈ نائٹ چڑیا گھر ’ ڈینزو‘میں نئے جانوروں کی آمد

بحریہ ٹاؤن کراچی کے ڈے اینڈ نائٹ چڑیا گھر ’ ڈینزو‘میں نئے جانوروں کی آمد

کراچی(پ ر)بحریہ ٹاؤن کراچی میں پاکستان کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ چڑیا گھر’ ڈینزو‘میں نئے حیران کن جانوروں کا اضافہ ہو چکا ہے۔ زیبرااورزرافہ سمیت اینٹلوپ نسل کے ایلینڈ، نیالہ، جیمز بوک، کُڈو، سپرنگ بک کو دیکھنے کے لئے ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے شائقین جوق در جوق ڈینزو کا رخ کر رہے ہیں۔اینٹلوپ کی کچھ اقسام ایسی ہیں جو پہلی مرتبہ پاکستان میں نظر آئیں گی جس امر نے شائقین کے جوش اور دلچسپی میں اضافہ کر دیا ہے۔ڈینزو اپنی نوعیت کا منفرداور پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ چڑیا گھر ہے جو ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے خاص کشش رکھتا ہے۔پرندوں اور جانوروں کی نایاب نسلوں کے ساتھ ساتھ بچوں کیلئے جھولے،نوجوانوں کے لئے بوٹنگ اور جنگلی حیات میں دلچسپی رکھنے والے بچوں اور بڑوں کیلئے حیران کن جانور اور ڈھیروں معلومات دستیاب ہے۔یہی وجہ ہے کہ ڈینزو کا شمار ناصرف بحریہ ٹاؤن بلکہ کراچی کے مقبول سیاحتی مراکز میں ہو رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر