ایم ایم اے باطل قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے تشکیل دیا گیا ،گوہر شاہ

ایم ایم اے باطل قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے تشکیل دیا گیا ،گوہر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) این اے 24سے متحدہ مجلس عمل کے امید وارمولانا سید گوہر شاہ اور پی کے 59سے مفتی عبدالرؤف شاکر نے کہا ہے کہ ایم ایم اتحاد پاکستان میں باطل قوتوں اور مغربی کاسہ لیسوں کا راستہ روکنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے ۔ کسی کو اس سر زمین پر پختون اور اسلام روایات کا جنازہ نکالنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ وہ اپنے حلقہ انتخاب دولت پورہ ، آگرہ میں جلسوں جبکہ یونین کونسل ایم سی تھری میں علماء کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر مولانا مدثر نذر ، قاضی شاہد علی خان نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ ایم ایم لا دینی قوتوں کے خلا ف ایک مشترکہ محاذ ہے ۔ وطن عزیز میں اس وقت بے دینی کا سیلاب ہے جبکہ لادینی قوتیں ہمارے اقدار پر حملہ آور ہو چکی ہیں مگر اللہ تعالی کے فضل و کرم سے قوم ایم ایم اے کے پشت پر کھڑی ہے اور اس قسم کے عناصر کا ڈٹ کا مقابلہ کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پشاور کے سطح پر ایم ایم کے کامیاب جلسے نے ثابت کیا کہ مستقبل ہمارا ہے کیونکہ بیرونی ایجنڈے پر کار فرما عناصر اگر ایک طرف محفی قوتوں کے اشیر باد سے اقتدار حاصل کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے تو دوسری طرف ایم ایم اے کے قائدین نے ایسے عناصر کا راستہ روکنے کی بھر پور حکمت عملی وضع کی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو گھروں سے نکل کر کتاب پر مہر لگائیں ۔