نگران وزیر اعلی کاپنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر حسن اختر راجہ کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار

نگران وزیر اعلی کاپنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر حسن اختر راجہ کے انتقال ...

پشاور(سٹا ف رپوٹر)نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر حسن اختر راجہ کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں نگران وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے دریں اثناء نگران وزیر اعلیٰ نے ریڈیو پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان کے کنٹرولر پروگرام / سٹیشن ڈائریکٹر عارف اللہ کے انتقال پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Back

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر