تبدیلی کے دعویداروں نے پختون قوم کودھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا،الیاس بلور

تبدیلی کے دعویداروں نے پختون قوم کودھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا،الیاس بلور

پشاور( پ ر)پی کے 76 یوسی3، افغان کالونی وارڈ،ارشاد خان کے حجرے میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ظفر اقبال نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عطاء اللہ نے انجام دیے۔تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹرالیاس بلور، صوبائی و مرکزی ممبر کونسل الحاج ملک طارق اعوان،سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ ،شیرباز بلور، سبز علی، عمر واحد، امانت علی، صدرگل اور دیگرپارٹی عہدیدران، ورکرز اور علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر الیاس بلورنے قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہونے والے عزیز الرحمٰن اور ان کے ساتھیوں کو عوامی نیشنل پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے پختون قوم کو صرف دھوکہ دیا مگر عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کو احساس محرومی کا شکار کرنے والوں کے دن گنے جا چکے اور 25جولائی 2018کے عام انتخابات میں خیبر پختونخواہ کی غیور عوام لالٹین پر مہر لگا کر پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کو شکست سے دوچار کردیں گے۔اس موقع پر الحاج ملک طارق اعوان نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ عوام کی اے این پی میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام میں سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے جو خوش آئند ہے۔اے این پی پختونوں کے حقوق کے لیے لڑنے والی اور پختونوں کی واحدنمائندہ جماعت ہے اور ہمیں پختونوں کے مسائل کا علم ہے۔اے این پی اقتدار میں آ کر تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی PK-76کے امیدوار حاجی ہدایت اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پرعزیز الرحمٰن، عبید الرحمٰن، عمر شاہ، اول خان، تاؤس خان، اسد خان، معتبر خان، ولید خان، غفور خان، روزی خان، عمر دین خان، شیر عالم خان، حاجی پینڈا خان، نور خان، فیروز شاہ، ولی خان، گل رحمٰن، خان شیریں اور دیگرنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر