ڈیرہ ،سابق صوبائی وزیر سردار علی امین گنڈا پو ر کاملک ثناء اللہ کھوکھر کے احتجاجی کیمپ آمد

ڈیرہ ،سابق صوبائی وزیر سردار علی امین گنڈا پو ر کاملک ثناء اللہ کھوکھر کے ...

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پارٹی بچاؤ تحریک ورکرز کو عزت دوکے حوالے سے سابق صوبائی وزیرمال خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کی ملک ثنااللہ کھوکھر کے احتجاج کیمپ و دھرناGPO چوک پر تیسرے روز آمد۔ دھرنا ختم کرنے کی اپیل پر ملک ثنااللہ کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریجنل صدر علی امین گنڈاپور کی کل رات گئے کھوکھر ہاوس کورائی اور آج احتجاجی کیمپ میں آمد کی پر پارٹی ورکرز دوست و احباب کی مشاورت سے احتجاجی کیمپ و دھرنا ختم کرنے کے بجائے ملتوی کرتے ہیں اور کمیٹی جا کر علی امین گنڈاپور سے مذاکرات کرے گی اور امید کرتے ہیں کہ پارٹی ہمارے جائز مطالبات و تحفظات تسلیم کرے گی۔ تحفظات و مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دوبارہ احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات ہیں کہ پارٹی ورکرز کو عزت دی جائیں ، ورکرز کا استحصال بند کیا جائے، پارٹی میں سلیکشن کی بجائے الیکشن کروا کر پارٹی عہدے دیے جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر