عوام سی پیک کا تسلسل بحال رکھنے کیلئے مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کرائیں: احسن اقبال

عوام سی پیک کا تسلسل بحال رکھنے کیلئے مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کرائیں: احسن اقبال

نارووال (نامہ نگار)نارووال میں سوشل میڈیا ورکرز کنونشن کا انعقاد،شوشل میڈیا کنونشن میں ن لیگ کے ورکروں کا جوش و خروش نواز شریف اور احسن اقبال کے حق میں نعرے بازی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ،حلقہ این اے 77 نارووال 2 اور پی پی 50 میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سوشل میڈیا ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ن لیگ کے شیروں کا جوش و خروش دیکھ کر لگ رہا ہے کہ 25 جولائی کو مسلم لیگ ن بڑی کامیابی حاصل کرے گی ،انہوں نے کہا کہ 2013 میں نیوز چینل اور اخبارات قتل غارت دھماکوں سے بھری ہوتی تھیں ، انہوں نے کہا کہ الیکشن میں میرا مقابلہ ایک گلوکار سے ہے میرا مقابلہ اگر کسی انجینئر ،یا تعلیم یافتہ سے ہوتا تو میں اس کے مطابق جواب دیتا لیکن اب میرا مقابلہ ایک گلوکار سے ہے اور مجھے’’ ٹھمکا‘‘ لگانا نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل ملک میں بجلی نہیں آتی تھی لوگ رات کو سو نہیں سکتے تھے مسلم لیگ ن نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا ہے پاکستان دنیا میں دہشتگرد ملک سمجھا جاتا تھا مسلم لیگ ن کی حکومت نے آرمی اور دیگر فورسیز کی مدد سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے پاکستان میں امن وامان بحال کیا جس سے ملک میں سرمایہ کاری آئی، سی پیک جیسے منصوبوں کا آغاز ہوا ،سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پانچ سالوں میں ملکی معیشت مضبوط ہوئی،عمران خان نے کے پی کے میں کتنی یونیورسٹیاں بنائیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک بھر میں یونیورسٹیاں بنائی ہیں کیا عمران خان ثابت کر سکتا ہے اس نے کبھی کوئی یونین کونسل چلائی ہے . پاکستان کے عوام کسی اناڑی کو ملک چلانے کیلئے نہیں دے سکتے۔عمران خان کو تو اپنی پارٹی کو ٹکٹ دینے نہیں آتے وہ ملک کیسے چلائے گا . عمران خان نے دھرنوں اور احتجاج کرنے والے اور ماریں کھانے والوں کو ٹکٹ نہیں دئیے ،عمران خان نے پارٹی ٹکٹ مسلم لیگ ،پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے لوٹوں کو ٹکٹ دئیے، عمران خان کو سی پیک کے منصوبے کا ہی علم نہیں ،پاکستان میں سی پیک کو چلانے کیلئے اور تسلسل کو بحال رکھنے کیلئے مسلم لیگ ن کو کامیاب کروانا ہوگا ،سی پیک کے منصوبوں کو مکمل کرکے ملک میں روزگار پیدا ہوگا، مسلم لیگ ن نے ملک کے چپہ چپہ کو ترقیاتی منصوبوں سے سنوارا ہے ۔

احسن اقبال

مزید : علاقائی