مردان کے نئے ڈی پی او کا پولیس لائن کا دورہ

مردان کے نئے ڈی پی او کا پولیس لائن کا دورہ

مردان (بیو رورپورٹ)نو تعینات ڈی آئی جی مردان ریجن اختر حیات گنڈاپور کا پولیس لائن مردان کا دورہ کیا مردان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہوں نے یادگارِ شہدائے پولیس پر پھول چڑھائے اورشہدائے پولیس کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پرضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود،ایس پی آپریشن گل نواز خان جدون، اے ایس پی ضیاء اللہ ، ڈی ایس پی سٹی خالد خان، ڈی ایس پی الیاس خان و دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ ڈی آئی جی اختر حیات گنڈاپورنے پولیس لائن کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے پولیس لائن کے تمام دفاترو شعبہ جات، جائے طعام، پولیس رہائشی بلاک، ایم ٹی ، پولیس کلب و دیگر احاطوں کا جائزہ لیا۔ دریں اثناء ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے پولیس اسسٹنس لائنز کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پولیس اسسٹنس لائز کے عملے سے تعارفی ملاقات کی اور وہاں پر موجود عوام الناس سے پولیس اسسٹنس لائنز کی پبلک سروس کے بارے میں معلومات دریافت کی جبکہ پولیس اسسٹنس لائنز کے عملہ کو عوام الناس کی خدمت کو خوش اسلوبی سے سرانجام دینے کے ہدایات بھی جاری کئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر