چارسدہ کی سیاست میں ڈرامئی تبدیلی ،سابق وزیر احسان اللہ کو متحدہ مجلس عمل کا ٹکٹ مل گیا

چارسدہ کی سیاست میں ڈرامئی تبدیلی ،سابق وزیر احسان اللہ کو متحدہ مجلس عمل کا ...

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ضلع چارسدہ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ۔ سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماء حاجی احسان اللہ خان ایم ایم کا ٹکٹ لینے میں کامیاب ۔ سابق وزیر نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کے بعد جے یوآئی کے رہنماء مولانا سید گوہر شاہ سے ملاقات کی ۔ پی کے 58کا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے پارلیمانی سیاست میں گزشتہ روز اہم اور ڈرامائی تبدیلی ااگئی ۔ سابق صوبائی وزیر اور ن لیگ کے رہنما حاجی احسان اللہ خان نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان کے ساتھ پشاور میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی ضلعی قیادت بھی موجود تھی ۔ بعد ازاں انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ضلع چارسدہ میں انتخابی حکمت عملی وضع کی گئی ۔ سابق صوبائی وزیر کو ایم ایم قیادت کی طرف سے پی کے 58کا ٹکٹ دیا گیا جہاں پر اس شمولیت کے بعد حاصا کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا کیونکہ اے این پی کے قائد اسفندیار ولی خان کے بیٹے ایمل ولی خان اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سابق ایم پی اے سلطان محمد خان کے ساتھ ان کا براہ راست مقابلہ ہو گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر