کے ڈی اے پارک میں عید کے ایام میں بے پناہ رش

کے ڈی اے پارک میں عید کے ایام میں بے پناہ رش

کوہاٹ(بیورورپورٹ) کے ڈی اے پارک میں عید کے ایام میں بے پناہ رش‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دس روپے کا ٹکٹ لگا دیا بغیر رجسٹرڈ بک اور بغیر نمبر کی سفید پرچی پر لی جانے والی رقم متنازعہ بن گئی تفصیلات کے مطابق کوھاٹ کی رہائشی بستی کوتل ٹاؤن شپ میں بنے خوبصورت قدرتی پارک میں عید کے ایام اور کئی مزید دنوں تک خوب رش رہا اور ہزاروں خواتین مردوں اور بچوں نے پارک آ کر انجوائے کیا مگر پارک آنے والوں کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ہر آنے والے سے دس روپے کا حساب سے ٹکٹ وصول کیا جانے لگا شہریوں کے مطابق عید کے ایام میں ٹکٹ لگانا نہایت غلط اقدام تھا جبکہ شہریوں کو جو ٹکٹ دیا جا رہا تھا اس پر نہ تو کوئی نمبر تھا اور نہ ہی اس کی کوئی تک تھی جس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جاتا اور پتہ چلتا کہ کتنے ٹکٹ فروخت ہوئے اور کتنی رقم وصول کی گئی شہریوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے اس اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے سفید پرچی پر وصول کیے جانے والی رقم کا حساب لیں کہ عید کے ایام میں کتنے لوگوں نے پارک کا رخ کیا اور خزانے میں کتنی رقم جمع کی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر