ٹی ایم او کوھاٹ کو پانچ یوم میں ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم

ٹی ایم او کوھاٹ کو پانچ یوم میں ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم

کوہاٹ(بیورورپورٹ) ٹی ایم او کوھاٹ کو پانچ یوم میں ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن نے حکمنامہ جاری کر دیا ٹی ایم اے افسران ریکارڈ کی فراہمی میں ناکام‘ تفصیلات کے مطابق کوھاٹ پریس کلب کی جانب سے ٹی ایم اے کوھاٹ سے اے این پی دور میں لگائے گئے ہینڈ پمپس اور پریشر پمپس کی تفصیلات‘ اخراجات اور جائے مقام کے حوالے سے پوچھا گیا تھا مگر ٹی ایم اے افسران ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہے رمضان المبارک سے قبل پشاور میں ہونے والی سماعت میں ٹی ایم اے کوھاٹ نہ تو خود پیش ہو سکا اور نہ ہی کسی نمائندے کو بھیجا گیا اور مصروفیات کا بہانہ بنا کر وعدہ کیا گیا کہ تمام ریکارڈ شکایت کنندہ کو فراہم کر دیا جائے گا مگر افسوس کہ ریکارڈ فراہم نہ کیا جا سکا جس پر کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن خیبر پختونخوا نے پانچ یوم یعنی 24 جون تک مکمل ریکارڈ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے واضح رہے اس سے قبل بھی ٹی ایم اے کوھاٹ کو ایک دوسرے کیس میں ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر 20 ہزار جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر