آرڈی ڈی سمیت محکموں میں کرپشن کا دوردورہ ہے ،صدیق اللہ

آرڈی ڈی سمیت محکموں میں کرپشن کا دوردورہ ہے ،صدیق اللہ

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل بونیر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ نے کہاکہ آ رڈی ڈی سمیت بونیر کے تمام محکموں میں کرپشن کا دورہ دورہ ہے ۔جائز کام بھی مھٹی گرم کئے بغیر ناممکن ہے ۔ترقیاتی منصوبوں کے بلز میں کنٹریکٹرز سے کھلے عام رشوت طلب کی جاتی ہے ۔بونیر کے مختلف علاقوں میں ائس نامی نشہ سے نوجوان نسل شدیدمتاثر ہورہے ہیں ۔ڈی ایچ او بونیر پر کرپشن کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لئے ضلع کونسل کے چار اراکین پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ۔جو جلد از جلداپنے تحقیقات مکمل کرکے ایوان میں پیش کرے ۔پی پی ایف کے زیر اہتمام این آر ایس پی پراجیکٹ میں شامل چھ یونین کونسلوں کے خلاف متفقہ قرار داد منظور کرتے ہوئے دیگر یونین کونسلوں کو شامل کیا جائے بصورت دیگر اسکے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا ۔کنو نئیر یوسف علی خان کی صدارت میں ضلع کونسل بونیر کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ کونسل بونیر کے ممبر گل محمد خان نے کہا کہ ڈی ایچ او بونیر پر کرپشن کے الزامات کی وجہ سے محکمہ کے تمام فنڈز فریز ہے ۔جس کی وجہ سے ملازمین کی تنحواہوں کے ساتھ ساتھ دیگر پراجیکٹ کے ملازمین کو مالی دشواری کاسامنا ہے ۔جبکہ تک ڈی ایچ او کے خلاف انکوائیری مکمل نہیں ہو تی ۔اختیارات اے ڈٰی ایچ او کومنتقل کی جائے ۔یو نین کونسل ریگا کے ناظم وصال خان نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ غربت مکاؤ پروگرام کے تحت بونیر کے چھ یو نین کونسلوں کو اس پراجیکٹ میں شامل کیا ہے ۔جبکہ دیگر یونین کونسل کو اس سے نکال دیئے گئے ہیں ۔اگر بونیر کے دیگر یونین کونسلوں کو اس میں شامل نہ کیا گیا تو ہم اس پراجیکٹ کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کریں گے ۔قرار داد ایوان میں متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ نے کہا کہ ڈی ایچ بونیر نے جو کرپشن کی ہے ۔اسے منظر عام پر لانے کے لئے کونسل کے ممبران پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے ۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے حاجی صدیق اللہ ۔گل محمد خان ۔رشید خان ۔اور حجاب اللہ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گی ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بونیر کے تمام محکموں میں کرپشن عروج پر ہے ۔آ رڈی ڈی بونیر میں کنٹریکٹرز سے ترقیاتی منصوبوں پر کمیشن لی جاتی ہے ۔نہ دینے کی صورت میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہے ۔کونسل کے اجلاس سے حجاب اللہ ۔سردار علی خان ۔شیر ولی خان ۔گل محمد خان ۔محمدی شاہ ۔انعام الرحمان ایڈوکیٹ ۔روزی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کئے ۔اخر میں ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹر عبیداللہ نے کہا کہ پی پی ایف بیرونی فنڈننگ ایجنسی ہے ۔این آر ایس پی پراجیکٹ میں ضلعی حکومت کا کو ئی کردار نہیں ہے ۔کونسل نے لیگانئی اسودرہ کے چھ نوجوانوں کی دریائے سوات میں ڈوبنے پر صوبائی حکومت سے متاثرہ افراد کے ساتھ تعاون کا مطالبہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر