جرمنی سے ڈی پورٹ کئے گئے 16 افراد پاکستان پہنچ گئے

جرمنی سے ڈی پورٹ کئے گئے 16 افراد پاکستان پہنچ گئے

راولپنڈی(آئی این پی)جرمنی سے ڈی پورٹ کئے گئے16 افراد پاکستان پہنچ گئے،ایف آئی اے نے11 افراد کو امیگریشن کے بعد گھرجانے کی اجازت دے دی جبکہ 5 افراد کو ایف آئی اے سیل میں منتقل کردیا گیا جن سے تحقیقات جاری ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی سے ڈی پورٹ کئے گئے16 افراد پاکستان پہنچ گئے،ملک بدر کئے جانے والے پاکستانی جرمنی سے خصوصی طیارے پرنیواسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

واضح رہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے تمام افراد غیر قانونی طور پر جرمنی میں مقیم تھے۔

مزید : علاقائی