روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والا برمی فوج کا جنرل برطرف

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ڈھانے والا برمی فوج کا جنرل برطرف

ینگون (این این آئی)یورپی یونین کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم میں ملوث برمی افسران کے خلاف پابندیوں کے فوری بعد میانمار کی فوج نے مظالم میں ملوث جنرل کو نوکری سے برطرف کر دیا۔برمی افواج نے گزشتہ برس ریاست راکھائن سمیت پورے میانمار میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی آڑ میں درجنوں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا، خواتین کے ساتھ عصمت دری کی، سینکڑوں مسلمانوں کے گھر جلا دیے اور انہیں ملک سے نکلنے پر مجبور کیا۔یورپی یونین کی جانب سے گزشتہ روز میانمار کی ریاست راکھائن میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم میں ملوث 7 اعلی فوجی و پولیس افسران پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔جن افسران پر پابندی عائد کی گئی ہے وہ یورپ سفر بھی نہیں کر سکتے اور ان کے اثاثے بھی منجمد کیے جائیں گے۔

مزید : علاقائی