موجودہ دور میں میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے ،ڈپٹی کمشنر ٹانک

موجودہ دور میں میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے ،ڈپٹی کمشنر ٹانک

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ٹانک شاہ رخ علی خان نے کہا کے کہ موجودہ دور میں میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے صحافی معاشرے میں پائی جانیوالی کوتاہیوں اور خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے جس سے عوامی مسائل کے حل ہونے میں مدد ملتی ہے میڈیا کی تنقید کا مقصد صرف اور صرف اصلاح ہونا چائیے تاکہ معاشرے میں نکھار آ سکے صحافی انتظامیہ اور عوام کے درمیان بنیادی طور پر پل کا کردار ادا کرتا ہے اس لئے معاشرے میں میڈیا کو چوتھے ستون کا درجہ دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے صدر آور دین محسود کی قیادت میں آئے ہوئے صحافیوں کے نمائندہ وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی رضا،اے اے سی کرامت کنڈی بھی موجود تھے شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ ٹانک ایک نہایت ہی پسماندہ ضلع ہے اور اسمیں بہت سارے مسائل ہیں ان مسائل کے حل کے لئے مقامی صحافی اپنا بھرپور ادا کریں ٹانک میں پینے کے صاف پانی،تعلیم ،صفائی اور صحت کے حوالے سے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور طریقے سے عملی اقدامات اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ ٹانک کے باسیوں کی خدمت میرے فرائض میں شامل ہے جسے میں جانفشانی کے ساتھ ادا کرونگا صحافی انتظامیہ کے اند ر پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کریں اور مسائل کو اجاگر کریں تاکہ انتظامیہ اپنے اندر پائی جانیوالی خامیوں کے تدارک کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل میں اقدامات اٹھا سکے میں ٹانک کی عوام کا خادم ہوں میرے دروازے عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں وہاں کے صحافیوں کا کردار اہم ہوتا ہے اس لئے صحافی عوامی مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں جس پر پریس کلب کے صدر آوردین محسود نے ڈپٹی کمشنر کو صحافیوں کی جانب سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر