شہباز شریف کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شہباز شریف کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں گانا گایا جس کے بول تھے ’’اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم تمہارے بنا ہم بھلا کیا جیءں گے‘‘ شہباز شریف کے گانے سے سامعین خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے ان کی آواز کو بھی سراہا اور داد دی۔منگل کو شہباز شریف نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں گانا گایا جس کے بول تھے ’’اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم تمہارے بنا ہم بھلا کیا جیءں گے‘‘۔سابق وزیراعلی پنجاب کے گانے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں کی جانب سے اسے خوب سراہا اور پسند کیا جارہا ہے۔ شہباز شریف کے گانے سے سامعین خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے ان کی آواز کو بھی سراہا اور داد دی۔

شہباز شریف

مزید : علاقائی