بٹ خیلہ ،پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے ریاض سے 3500 کارکنوں کی آمد

بٹ خیلہ ،پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے ریاض سے 3500 کارکنوں کی آمد

بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) خیبرپختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے کپمین چلانے کیلئے سعودی عرب کے شہرریاض سے 3500کارکنوں نے اپنے ٹکٹ کنفرم کردی بہت جلد پہنچ کرکمپین شروع کردیں گے ۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باوثوق ذرائع سے معلو م ہواہے کہ گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کاسعودی عرب کے ریاض میں ایک بڑی تقریب منعقدہوئی جس میں ہزاروں کے تعدادمیں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پرخیبرپختونخواکے امیدواروں کیلئے کمپین چلانے کے لئے 3500کارکنوں نے اپنے ٹکٹس کنفرم کردی وہ بہت جلد وطن پہنچ کرکمپین شروع کردیں گے جس کی وجہ سے پارٹی کے امیدواروں کے پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر