بلا خوف و خطرّ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ججوں کی اولین ذمہ داری:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

بلا خوف و خطرّ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ججوں کی اولین ذمہ داری:چیف جسٹس ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے کہا ہے کہ ججوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ بغیر کسی خوف و خطر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کریں۔انصاف کی فراہمی ایک مقدس فریضہ ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نئے تعینات ہونے والے ججوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔چیف جسٹس نے ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونے والے21 سول ججز کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل افسران کی پری سروس ٹریننگ کے دورانیہ کو بڑھا کر 6ماہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے حلف اٹھانے والے سول ججوں سے کہا کہ 6 ہزار امیدواروں میں سے 21 امیدواروں کا بطور سول جج منتخب ہونا آپ کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حلف اٹھانے والے 21 سول ججوں میں سردار عمر حسن خان ، مس صبا قمر ، مس نسیم اختر ناز ، مس مائرہ حسن ، مسٹر قمر عباس ، مسٹر احسان نواز ، مسٹر محمد بلال ، مسٹر محمد عامر سلطان کولاچی، مسٹر محمد عباس ، مس سمیرا جبار، علی رضا ، محمد بلال خان، محمد طارق رشید خان ، عبید حسن ، مس ثنا افضال ، مسٹر منصور احمد ، مسٹر اللہ نواز ، مسٹر یوسف سلیم ، مسٹر محمد زبیر صابر، مسٹر محمد جاوید اقبال، مس شاہین نور شامل ہیں۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہادر علی خان، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری راؤ عبدالجبار، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسٹیبلشمنٹ سردار طاہر صابر اور ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی فخر حیات بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر