شہزادہ ولیم تل ابیب پہنچ گئے،اسرائیلی وزیراعظم اورفلسطینی صدرسے ملاقاتیں کرینگے

شہزادہ ولیم تل ابیب پہنچ گئے،اسرائیلی وزیراعظم اورفلسطینی صدرسے ملاقاتیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عمان/تل ابیب(این این آئی)برطانوی شہزادہ ولیم پیر کے روز تل ابیب پہنچ گئے۔ برطانوی شاہی خاندان کے کسی رکن کا یہ پہلا سرکاری دورہ اسرائیل ہے۔ شہزادہ ولیم اپنے اس چار روزہ دورے کے دوران یروشلم اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔اسرائیل روانگی سے قبل ہی شہزادہ ولیم نے اردن کے تاریخی مقام جرش میں شامی پناہ گزینوں کے ایک گروپ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اردن میں قریب ساڑھے چھ لاکھ شامی مہاجرین پناہ گزین ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ اس دوران اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسرائیل روانگی سے قبل ہی شہزادہ ولیم نے اردن کے تاریخی مقام جرش میں شامی پناہ گزینوں کے ایک گروپ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اردن میں قریب ساڑھے چھ لاکھ شامی مہاجرین پناہ گزین ہیں۔

مزید :

علاقائی -