خیبر ،سینیٹر الحاج تاج محمد کا ہسپتال کا دورہ،14لاکھ گرانٹ منظور
ضلع خیبر (نمائندہ پاکستان )سنیٹرالحاج تاج محمدکا لنڈیکوتل ہسپتال کا دورہ۔لشمینیامرض کیلئے ایک ہزار انجکشن اور آرتھوپیڈک وارڈ کی مشینری اورکچرا اٹھانے والی وین کیلئے چودہ لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔اورہسپتال میں زکواۃ دفتر کا بھی افتتاح کیا ۔رپورٹ کے مطابق سنیٹر الحاج تاج محمد نے ہیڈکواٹر ہسپتال لنڈیکوتل کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران سنیٹر الحاج تاج محمد نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائینہ کیا اور ہسپتال کے جملہ مسائل سنے علاقے میں لشمینیا کے بڑھتے ہوئے مرض کے پیش نظرفوری طور پر ایک ہزار لشمینیا کے انجکشن دینے کا اعلان کیا بعدازاں آرتھوپیڈک وارڈ میں مناسب مشینری نہ ہونے اور ہسپتال کی صفائی اور کچراوین نہ ہونے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ سہولیات کیلئے چودہ لاکھ روپے کے گرانٹ کا اعلان بھی کیا اس کے علاوہ مستحق مریضوں کیلئے ہسپتال میں زکواۃ دفتر کا بھی افتتاح کیا علاقے کے عوام نے سنیٹر الحاج تاج محمد کا ہسپتال کیلئے ان سہولیات کی اس اقدام کا شکریہ ادا کیا
Back to C