پروفیسر آف پلاسٹ سرجری کا تقرر جاری نہ کرنے پر جواب طلب

پروفیسر آف پلاسٹ سرجری کا تقرر جاری نہ کرنے پر جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس ناصرمحفوظ پرمشتمل دورکنی بنچ عدالتی احکامات کے باوجود پروفیسرآف پلاسٹک سرجری کاتقررنامہ جاری نہ کرنے پر ایم ٹی آئی ایل آرایچ کے ڈین پرفردجرم عائد کرنے کے لئے 18جولائی کو عدالت طلب کرلیاعدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز قاضی جواد ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرتوہین عدالت کی درخواست پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ عدالت عالیہ نے درخواست گذار ڈاکٹراسلم کو ایم ٹی آئی ایل آرایچ میں پروفیسرآف پلاسٹک سرجری لگانے کاحکم دیاتھااورگذشتہ پیشی پرایل آرایچ انتظامیہ نے ایک ہفتے کی مہلت طلب کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اس کے باوجود نوٹی فکیشن جاری نہیں کیاگیااس موقع پر ہسپتال کے لیگل ایڈوائزرنے بتایاکہ ڈین ملک سے باہرہیں لہذا مہلت دی جائے جس پرعدالت نے ڈین کو18جولائی کو طلب کرتے ہوئے حکم دیاکہ نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے پر توہین عدالت کے تحت فردجرم عائد کی جائے گی۔

Back to C