نامور قانون دان صمد خان ایڈوکیٹ کے پی کے ایڈوکیٹ جنرل مقرر

نامور قانون دان صمد خان ایڈوکیٹ کے پی کے ایڈوکیٹ جنرل مقرر

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے نامورقانون داں صمدخان بنوں کوایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوامقرر کردیاہے انکاتقررنامہ محکمہ قانون خیبرپختونخوانے جاری کردیاہے واضح رہے کہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد سینئروکیل عبداللطیف یوسفزئی کو خیبرپختونخواکاایڈوکیٹ جنرل مقرر کیاگیاتھا اورپی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خاتمے کے بعدعبداللطیف یوسفزئی نے گذشتہ روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیاتھا جس پرخیبرپختونخواحکومت نے خیبرپختونخوا کے سینئرقانون داں جسٹس(ر)صمدخان کو ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا مقرر کردیاہے اوران کاتقررنامہ جاری کردیاگیاہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر