چیئرمین نیب کو دھمکی ناقابل برداشت،تحقیقات کی جائیں،اعظم سواتی
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع نے چیئرمین نیب کو دی گئی دھمکی کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا،چیئرمین اعظم سواتی کہتے ہیں آرمی چیف کی جانب سے بروقت اور شفاف انتخابات کی یقین دہانی خوش آئند ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اعظم خان سواتی کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کے اجلاس میں چیئرمین نیب کو دی گئی دھمکی کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ نیب کے چیئرمین کو دی گئی دھمکی ناقابل برداشت ہے۔کمیٹی اس دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔