سعودی حکام نے کمالیہ کے صحافی کو عمرہ پیکج مکمل ہونے سے قبل ہی ڈی پورٹ کردیا

سعودی حکام نے کمالیہ کے صحافی کو عمرہ پیکج مکمل ہونے سے قبل ہی ڈی پورٹ کردیا

کمالیہ (نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) گزشتہ روز کمالیہ کے مقامی صحافی محمد صابرلنگاہ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی عمرہ زائرین کے ساتھ سعودی پولیس کے ناروا سلوک کی سخت مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد صابر لنگاہ ماہ رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہواتو ٹھیک سات روز بعد جدہ میں انہیں سعودی پولیس نے ناجائز طور پر گرفتار کرلیا۔ انہوں نے موقع پر سعودی پولیس کو اپنا پندرہ دن کا عمرہ ویزہ اور ٹکٹ دکھائی لیکن سعودی پولیس نے کہا کہ آپ تو2013سے عمرہ ویزہ پہ سعودی عرب آیا اور واپس نہیں گئے۔ محمد صابر نے انہیں سارے ثبوت بھی مہیا کیے اور کہا کہ ابھی بھی میرا آٹھ روزکا ویزہ باقی ہے لیکن سعودی پولیس نے کسی بھی ثبوت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور انہیں الشمیس جیل منتقل کردیا گیا۔ جیل سے پاکستانی سفارت خانہ سے رابطہ کیا توانہوں نے بھی کسی قسم کی مدد فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ بلآخر انہیں سات روزقید رکھنے کے بعد آؤٹ پاسپورٹ پر غیر قانونی طور پر ملک بدر کردیا گیا اور ان کا اصل پاسپورٹ بھی پولیس نے ضبط کرکے اپنے پاس رکھ لیا۔

ڈی پورٹ

مزید : علاقائی