بخشالی میں سیاسی گہما گہمی ، متعد د خاندانوں کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان

بخشالی میں سیاسی گہما گہمی ، متعد د خاندانوں کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان

بخشالی( نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی کا بخشالی میں گرفت روز بروز مضبوط ہورہا ہے اور آئے روز کوئی نہ کوئی خواجہ محمدخان کے قافلے میں شامل ہورہا ہے جس حلقہ پی کے پچاس میں پوزیشن مزید مستحکم ہورہی ہے۔گزشتہ روز پارٹی میں شامل ہونے والوں جمشید گل،مینجور، عزت شاہ،خانزادگل،علی شیراور دیگر نے اپنے اپنے خاندان سمیت پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے خواجہ محمد خان ہوتی پر مکمل اعتماد کیا ۔اس دوران نوابزادہ عمر فاروق ہوتی نے نئے شامل ہونے والوں اورخصوصا پی کے پچاس کے جنرل سیکرٹری ذولفقار علی بھٹو، حاجی عثمان الدین،حاجی سلیم خان ، فرمانی گل کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے پارٹی بخشالی میں پروان چڑھ رہی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر