اسلامیہ کالج کا چھٹا کانووکیشن ،طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی گولڈ میڈ ل سے نوازا گیا

اسلامیہ کالج کا چھٹا کانووکیشن ،طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی گولڈ میڈ ل ...

پشاور(پ ر)اسلامیہ کالج کا چھٹا کانووکیشن ۔طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی گولڈ میڈ ل سے نوازا گیا۔اسلامیہ کالج کے شعب�ۂ کیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹر ہمایون خان اور شعبۂ زوالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر علی محمد کو تحقیق کے میدان میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر گولڈ میڈل دئیے گئے۔گذشتہ روز ہونے والے اسلامیہ کالج کے چھٹے کانووکیشن میں گورنر افتخار ظفر جھگڑا ،صوبائی وزیرتعلیم پروفیسر ڈاکٹر سارہ صفدر اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد نے اساتذہ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں گولڈ میڈل سے نوازہ گیا۔اس سے قبل کانووکیشن شروع ہونے سے پہلے اسلامیہ کالج کے محمد عدنان نواز اورگلو خندہ نے اسلامیہ کالج کے اساتذہ اور کانووکیشن میں ڈگریاں اور گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلباء سے اسلامیہ کالج اور چھٹے کانوکیشن کے حوالے سے انٹرویو لیا ۔یہ اسلامیہ کالج کے کانوکیشن کی تاریخ کا پہلا انٹرویو تھا جس میں اسلامیہ کالج کے سابقہ اور موجودہ فیکلٹی ممبران ،ڈگریاں اور گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے طلباء و طلبات نے اسلامیہ کالج اور کانووکیشن کے حوالے سے اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر