سوات ،صحافی جاوید اقبال اے این پی کے امیدوار واجد علی کے حق میں دستبردار

سوات ،صحافی جاوید اقبال اے این پی کے امیدوار واجد علی کے حق میں دستبردار

سوات (بیورو رپورٹ)پی کے پانچ پر صحافی جاوید اقبال میرخانخیل اے این پی کے امیدوار واجد علی خان کے حق میں دستبردار ،اپنے خاندان سمیت اے این پی میں شامل ،واجد علی خان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ،گزشتہ روز حیات آباد فضاء گھٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلی امیرحیدر خان ہوتی ،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری واجد علی خان ،ضلعی صدر شیر شاہ خان ،ایوب خان اشاڑے ،عبداللہ یوسفزئی اور دیگر رہنماوں سمیت سوات کے سینئر صحافی جاوید اقبال میرخانخیل اور حلقہ پی کے پانچ سے آزاد امیدوار جاوید اقبال کے رہایش گاہ پہنچ گئے جنہوں نے جاوید اقبال کو اے این پی میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے وہ پی کے پانچ سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار واجد علی خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر انکے خاندان کے سیاہوش خان میر خانخیل،بخت جہان میر خانخیل ، رستم میر خان خیل ،ہادی خان میر خانخیل ، مراد علی میر خانخیل ،نواب علی میر خان خیل اور دیگر نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور امیر حیدر خان ہوتی نے انکو ٹوپیاں پہنادی اس موقع پر امیر حیدر خان ہوتی نے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال اور انکے خاندان کو اے این پی میں شمولیت پر مبارک باددی ہے اور کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور یہ پختونوں کی حقوق کی واحد جماعت ہے جو اس ملک میں پختون عوام کی حقوق کی بات کر رہی ہے اور عدم تشدد کے زریعے ان کے حقوق حاصل کر رہی ہے اور انشاء اللہ 25 جولائی کا سورج ایک بار پھر اے این پی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور اس صوبے کی عوام کی حقوق کیلئے جہدوجہد کا اغاز ہوجائیگا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر