شیر گڑھ ،سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ نے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کردی

شیر گڑھ ،سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ نے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)عوامی نیشنل پارٹی پی کے 55 کے نامزد امیدوارناصر خان آف ہاتھیان نے کہا ہے کہ عوام کی نظریں اے این پی پرلگی ہوئی ہے عوامی نیشنل پارٹی کار کردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑے گی اور پورے صوبے میں کلین سویپ کرے گی پی ٹی آئی ،مسلم لیگ اور ایم ایم اے عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز چنچڑو خٹ میں شمولیتی جلسے سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر مولانا فیاض،سید جلال،عالمزیب اور نجیب اللہ اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی جلسے سے اے این پی این اے22کے نامزد امیدوار ملک امان خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائی گئی اور ان کے گھروں پر اے این پی کے جھندے لہرائے گئے انہوں نے کہا کہ اے این پی اقتدار میں آکر بے روز گار نوجوانوں کو بلا سود قرضے دے گی اورہم مستقبل میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دیں گے

Ba