ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی خالدہمدانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی خالدہمدانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی خالدہمدانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ ڈی پی او آفس میں پولیس افسران نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی صوابی اعجاز خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حاجی سیف علی خان۔RI پولیس لائن سجاد خان اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔ انہوں نے دفتر عملہ،پولیس افسران و اہلکاران کے ساتھ تعارفی ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر سائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ہر صورت میں صوابی کے عوام کو تخفظ فراہم کیا جائیگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر