ڈیرہ ،17 سالہ نوجوان کے اغواء کی کوشش ناکام

ڈیرہ ،17 سالہ نوجوان کے اغواء کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ) ایس ایچ او تھانہ نواب شہیدمنہاج سکندربلوچ نے 22جون2018کودوستوں کے ساتھ سودالے کرگھرواپس آنے کے دوران 17سالہ جان محمد یوسف کو موٹرکارسے اتارکراغواء کرکے لے جانے والے دومسلح ملزمان کے چنگل سے مغوی جان محمد یوسف کوبازیاب کرالیا‘ملزمان کی گرفتاری کے لیے گھیراتنگ کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے تھانہ شہید نواب کی حدودمیں 22جون2018کوجان محمدیوسف سکنہ غلام آباد عمر17سال اپنے چار دوستوں کے ساتھ اپنی موٹرکارمیں رحمانی خیل سے سودالے کر واپس جارہاتھا کہ غائبہ نزدغلام آباد شام کے وقت موٹرسائیکل پردومسلح ملزمان نے موٹرکارکوروک کرجان محمد یوسف کوگاڑی سے اتارکراسلحہ کی نوک پر اغواکرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔واقہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ شہید نواب کوفوری طورپراطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچے اورمدعی کشمیر خان کی رپورٹ پر اس واقعے کا مقدمہ نادرخان ، عیسب خان کے خلاف 365ppcکے تحت درج کیا۔ ڈی آئی جی ڈیرہ اورڈی پی او ڈیرہ وڈی ایس پی صدرکی خصوصی ہدایت پر ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیاگیا۔36گھنٹے کی انتھک محنت سے ملزمان کے خلاف کاروائی کے بعد ملزمان کے گرد گھیراتنگ کرکے معتبرین علاقہ کے بھرپورتعاون سے مغوی جان محمد یوسف کوبخیریت ملزمان کے چنگل سے بازیاب کرایاگیاتاہم ملزمان گرفتارنہیں ہوئے لیکن ان کے گردبھی پولیس نے گھیراتنگ کیاہواہے اوروہ بھی جلد گرفتارہوجائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر