کلرسیداں ،تین بچوں کی ماں مبینہ طورپرکرنٹ لگنے سے جاں بحق

کلرسیداں ،تین بچوں کی ماں مبینہ طورپرکرنٹ لگنے سے جاں بحق

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں تین بچوں کی ماں مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق 30 سالہ مسماۃ (ح) خالد اپنے گھر واقع گنگوٹھی میں واشنگ مشین آن کر کے کپڑے دھو رہی تھی کہ اسی دوران کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ،اس موقع پر ماں کو بچانے کیلئے بچی آگے لپکی تو اسے بھی کرنٹ کا جھٹکا لگا تا ہم وہ بچ گئی۔ادھر واقعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے متوفیہ کے والد صوبیدار (ر) خالق سکنہ کہوٹہ نے پولیس کو پوسٹمارٹم کی درخواست دے دی جس پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعداسے خاوند کی بجائے اس کے والد کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق 8 برس قبل متوفیہ کی شادی چوکپنڈوری کے نواحی علاقہ کے رہائشی خالد محمود سے ہوئی تھی جس کے بطن سے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر